ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور نہیں ہونا چاہئے ،خورشید شاہ

ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور نہیں ہونا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں واضح پیغام دیا ہے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں،مذہبی جماعتوں کو سیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔

مزید پڑھیں:۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...