سعودی ولی عہدنے آیت اللہ علی کو مشرق وسطی کا نیا ہٹلر قرار دے دیا

سعودی ولی عہدنے آیت اللہ علی کو مشرق وسطی کا نیا ہٹلر قرار دے دیا

ریاض(صباح نیوز)سعودی ولی عہد نے ایرانی سپریم لیڈر کو مشرق وسطی کا نیا ہٹلر قرار دے دیا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سربراہی میں ایران خطے میں اپنا اثر و سوخ بڑھانے کی کوشش میں ہے اور اسے روکنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ انہوں نے یورپ سے سیکھا ہے کہ جارح شخص کے مطالبات کو تسلیم کرتے جانا مناسب نہیں ہے۔سعودی ولی نے کہا کہ وہ ایران میں ایک نیا ہٹلر نہیں چاہتے جو مشرق وسطی میں تباہی پھیلا دے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...