”ہم بھی آج احتجاج کریں گے “ حامد میر نے آج کا سب سے بڑا انکشاف کر دیا، حکومت کو شدید پریشان کر دیا

”ہم بھی آج احتجاج کریں گے “ حامد میر نے آج کا سب سے بڑا انکشاف کر دیا، حکومت ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں ٹی وی نشریات اور سوشل میڈیا کی بندش کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطوں پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ”راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف آج سہ پہر ساڑھے تین بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی۔“

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا تھا جسے ختم کرنے کے کیلئے حکومت نے آپریشن شروع کیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاک فوج کی فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کا حصہ بننے سے معذرت

اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی کوریج روکنے کیلئے ٹی وی نشریات بند کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کر دی گئی اور تاحال یہ سروسز بند ہیں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...