دہشتگردی عالمی خطرہ اس کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا : نریندر مودی

دہشتگردی عالمی خطرہ اس کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا : نریندر مودی
دہشتگردی عالمی خطرہ اس کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا : نریندر مودی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی خطرہ بن چکی ہے جو متواتر جاری ہے جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہو گا ۔یہ بات انہوں نے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہی ۔

مودی کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارت نے جب دہشتگردی کے خطرے کے خلاف بات کی تو دنیا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن جب آج یہ دہشتگردی ان کی دہلیز پر پہنچی تو دنیا کی ہر حکومت جو انسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے نے اسے دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پوری دنیا کی انسانیت کے لئے خطرہ ہے یہ بری شکل ہے اور پوری دنیا کے لئے متواتر خطرہ ہے ۔

دہشتگردی انسانیت کے لئے چیلنج ہے جو انسانیت کو انسانیت کو تباہ کرنا چاہتی ہے یہ نہ صرف انڈیا میں بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے اپنے مذہبی پیشواؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ محبت پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے دنیا کو عدم تشدد کا درس دیا۔

مزید : بین الاقوامی