راستوں کی بندش ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تفریحی مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا

راستوں کی بندش ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تفریحی مقامات پر رش نہ ہونے ...
راستوں کی بندش ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تفریحی مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا

لاہور( این این آئی)مذہبی تنظیم کی جانب سے پر تشدد مظاہروں اور راستوں کی بندش کے بعد خوف و ہراس کی فضاء بر قرار ہے جس کی وجہ سے عوام نے تعطیل کے روز شیڈول کی گئی اپنی تمام سر گرمیاں معطل رکھیں ، تعطیل کے باوجود تفریحی مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے خلاف ہفتہ کے روز کئے گئے آپریشن کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں راستوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے عوام کی اکثریت نے اپنی سر گرمیاں معطل رکھیں ۔ نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے حالات سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے عوا م گھروں تک محدود رہے ۔ تعطیل کے روز تفریحی مقامات کی سیر کے لئے جانے والے شہری اور فیملیاں بھی محتاط رہیں جسکی وجہ سے ان مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر رہا ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...