پیمرا کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

پیمرا کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم
پیمرا کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میں تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد پیمرا نے تمام نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاک فوج کی فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کا حصہ بننے سے معذرت

نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا سروسز بھی بند کر دی گئی تھیں جس کے باعث پاکستان میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں