اسلام آباد دھرنا آپریشن کیخؒلاف عمرکوٹ میں احتجاج ، دھرنے

اسلام آباد دھرنا آپریشن کیخؒلاف عمرکوٹ میں احتجاج ، دھرنے

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)گزشتہ روز فیض آباد میں جاری تحریک لیبک یا رسول ﷺ دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن اور حکومتی عمل کے خلاف عمرکوٹ میں ہڑتال ضلع عمرکوٹ کے چھوٹے بڑے شہروں میں تحریک لبیک یا رسول الله اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔مزید تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز فیض آباد دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری آپریشن کے خلاف شہر شہر قصبہ قصبہ دھرنے دیئے گئے عمرکوٹ کے پریس کلب پر صبح سے ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کے ضلع امیر نور محمد بابو بھائی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا جس میں بڑی تعداد کارکنوں سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی جماعت اہلسنت عمرکوٹ کے رہنماؤں مولانا نظر محمد درس مولانا عبدالروف وغیرہ کی قیادت میں اجتجاجی مظاہرہ کیا گیا شہر میں مکمل شڑ بند ہڑتال کی گئی اس کے علاوہ کنری سامارو پتھورو ڈھورونارو سمیت ضلع کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کنری پتھورو سامارو سمیت کئی چھوٹے شہروں میں اجتحاج اور مظاہرے فیض آباد کے دھرنے والوں سے اظہارِ یکہجتی کیا , یارسول اللہ کے کارکنوں نے کنری کے امریکن چوک پر ٹائر جلاکر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی جبکہ عمرکوٹ ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا اور شہر میں گشت کرنے کی ہدایات کسی بھی بگڑتی صورتحال میں کنٹرول کرنے کی ہدایات دی گئی دوسری جانب عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مسلسل کئی گھنٹے تک دھرنا دیکر بیٹھے رہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فیض آباد میں جاری آپریشن کو فوراً روک دیا جائے اور نہتے مظاہرین پر شیلنگ اور پتھراؤ سے گریز کیا جائے دوسری صورت میں پر امن دھرنے جاری رہیں گے مظاہرین نے مزید کہا کہ فیض آباد دھرنے میں بیٹھے ہوئے قائدین کے مطالبات فوری طور پر قبول کردئیے جائیں اور نہتی کارکنان پر حکومت کی جانب سے جاری ظالمانہ اور پرتشدد کاروائیاں روک دی جائے عمرکوٹ میں تحریک لبیک یارسول اللہ اسلام آباد کے دھرنے میں پولیس تشددکے خلاف مکمل شڑ بند ہڑتال کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر آپریشن ختم کرکے تحریک لبیک کے تمام مطالبات تسلیم کیےجائیں #۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : عمرکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...