معروف اداکار خواجہ اکمل انتقال کرگئے

معروف اداکار خواجہ اکمل انتقال کرگئے
معروف اداکار خواجہ اکمل انتقال کرگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کوئٹہ میں انتقال کر گئے،وہ ایک شادی کے سلسلے میں کوئٹہ گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیائے فانی سے کوچ گئے۔

خواجہ اکمل کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔تدفین میں شوبز کے کچھ ستاروں سمیت ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب مشہور کامیڈی اداکار عمر شریف، اداکارہ حنا دلپزیر اور دیگر نے خواجہ اکمل کے بچھڑنے پر اظہار افسوس کیا۔

اداکار خواجہ اکمل ہمیشہ ہی اپنے مزاحیہ کردار سے تمام مداحوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے تھے۔متعدد ڈراموں میں ان کے مزاحیہ کردار کو بے حد پسند کیا گیا جن میں کامیڈی ڈرامہ ”رس گلے“، ”بلبلے“ اور’’ بتاشے‘‘ شامل ہیں۔

مزید : تفریح