موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ،عمران خان کا مطالبہ

موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ...
موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ،عمران خان کا مطالبہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ان کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور زاہد حامد موجودہ صورتحال کے پیش نظر عہدے چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اوروزراءگھرجائیں ، وزیراعظم اور وزیروں نے ملک کو سنگین بحران میں دھکیل دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپریشن کے نام پر چنگاری نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزید : قومی