یورپ نے ایران کے خلاف اقدامات کئے تو ہم اپنے بلاسٹک میزائیلوں کی رینج بڑھا دیں گے : محمد علی جعفری

یورپ نے ایران کے خلاف اقدامات کئے تو ہم اپنے بلاسٹک میزائیلوں کی رینج بڑھا ...

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پرگرام کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رہے گااور مغربی ممالک نے تہران کے خلاف اقدامات کو بند نہ کیا تو وہ اپنے میزائلوں کی رینج بڑھا دیںگے۔

معروف اداکار خواجہ اکمل انتقال کرگئے

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر تہران کو خطرہ ہوا تو ایران اپنے میزائلوں کی پہنچ دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بڑھا دے گا۔ابھی تک ہم محسوس کرتے ہیں کہ یورپ کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ البتہ اگر یورپ نے خود کو خطرے میں بدلنا چاہا تو ہم اپنے میزائلوں کی پہنچ میں اضافہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی دو ہزار کلومیٹر کی پہنچ کے ذریعے خطے میں امریکا کے زیاد تر مفاد اور افواج کو نشانے پر لیا جا سکتا ہے لہذا ایران کو اس کی پہنچ میں اضافے کی ضرورت نہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...