پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ مسائل کا حل نہیں:مریم اورنگزیب

پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ مسائل کا حل نہیں:مریم ...
پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ مسائل کا حل نہیں:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نجکاری مسائل کا حل نہیں، میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے ایسا تاثر بھی جائے کہ کسی قسم کی نجکاری ہو رہی ہے، کسی پی ٹی وی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی کے قیام کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی ہیڈکواٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنے لوگ پی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے اور منسلک ہیں اور دیگر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ پی ٹی وی ایک نظریے کا نام ہے اور جس طرح پی ٹی وی اپنے نظریہ سے دور ہوتا گیا اسی طرح پاکستان کا معاشہرہ بھی اپنے نظریے اور تہذیب اور نظریے سے دور ہوتا گیا۔ موجودہ حکومت کی مدت جون 2018میں ختم ہو گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ پی ٹی وی کے نظریہ کو واپس لایا جائے۔ مقابلے کی دوڑ میں ہم بہت آگے چلے گئے جو نظریہ پی ٹی وی کا کبھی تھا ہی نہیں۔

مزید :

قومی -