انٹرنیٹ پر اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ کون اور کیسے کررہا ہے؟ سب سے بڑی سازش بے نقاب ہوگئی، صرف انسان نہیں بلکہ۔۔۔ تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ کون اور کیسے کررہا ہے؟ سب سے بڑی سازش بے ...
انٹرنیٹ پر اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ کون اور کیسے کررہا ہے؟ سب سے بڑی سازش بے نقاب ہوگئی، صرف انسان نہیں بلکہ۔۔۔ تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منافرت کئی ڈھکی چھپی بات نہیں تاہم اب مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈے سے متعلق ایسی سازش بے نقاب ہو گئی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مغربی دنیا میں مسلم مخالف گروپوں کے افراد نہ صرف خود انٹرنیٹ پر مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں بلکہ وہ روبوٹس سے بھی یہ کام لے رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جعلی اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں جو خودکارطریقے سے چل رہے ہیں۔ ایسے اکاﺅنٹس کو ’ٹوئٹر بوٹس‘ کہا جاتا ہے۔

’آجاﺅ! سب ہمارے ملک میں آجاﺅ‘ کس ملک نے لیبیا میں جنگ کے بعد بے گھر ہونے والوں کو پیشکش کردی، نام جان کر کسی کو یقین نہ آئے

رپورٹ کے مطابق ایسے ٹوئٹربوٹس بغیر کسی انسانی مدد کے ازخود ہی ٹویٹس اور ری ٹویٹس کرتے ہیں، دیگر لوگوں کی ٹویٹس کا جواب دیتے ہیں اور ٹویٹس کو لائیک کرتے ہیں۔ بسااوقات یہ ٹوئٹر بوٹس انسانوں سے بھی بہتر کام کرتے ہیں اور صارفین کو ان کی ٹویٹس پر انتہائی متاثرکن جوابات دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ مسلم مخالف ٹوئٹر بوٹس حالیہ کچھ عرصے میں بہت تیزی سے پھیلے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال مارچ سے نومبر کے دوران ان جعلی روبوٹک اکاﺅنٹس کے فالوورز اوسطاً 117فیصد بڑھے ہیں۔ان اکاﺅنٹس میں سے ایک کانام Gellerہے۔ماہرین کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اکاﺅنٹس برطانیہ اور امریکہ سے چل رہے ہیں۔ہوپ ناٹ ہیٹ کے تحقیق کار پیٹرک ہرمینسن کا کہنا تھا کہ ”مغربی دنیا میں مسلم مخالف ٹوئٹر اکاﺅنٹس اور ویب سائٹس کی پھیلاﺅ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یہ ویب سائٹ مسلم مخالف پیراملٹری فورسز کو بھی تربیت دے رہی ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی