ایک طرف ملک میں افراتفری اور دوسری جانب امریکہ نے پاکستان کو انتہائی خطرناک دھمکی دے دی

ایک طرف ملک میں افراتفری اور دوسری جانب امریکہ نے پاکستان کو انتہائی خطرناک ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف پاکستان بدترین افراتفری کا شکار ہے، تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس تک بند کی جا چکی ہیں اور دوسری طرف امریکہ نے پاکستان کو انتہائی خطرناک دھمکی دے ڈالی ہے۔ دی نیوز منٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یہ دھمکی حافظ سعید کی رہائی پر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارا ہوکابی سینڈرز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کی طرف سے حافظ سعید کی رہائی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے کہ ”حافظ سعید کی رہائی کی صورت میں پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔“

کیا سی پیک کا نام تبدیل کیا جارہا ہے؟ چائنہ نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

بیان میں ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ”حافظ سعید کو فوری طور پر دوبارہ گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اگر پاکستان نے قانونی طور پر حافظ سعید کو حراست میں لے کر ان کے جرائم پر ان کے خلاف مقدمہ نہ چلایا تو اس سے پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات شدید خراب ہوں گے اور پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ بھی خراب ہو گی۔ اس سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان دہشت گردی کے انسداد کے لیے پرعزم نہیں ہے۔“ واضح رہے کہ حافظ سعید کو رواں سال اگست میں گھر میں نظربند کیا گیا اورگزشتہ جمعرات کے روز رہا کر دیا گیا تھا۔اس بیان میں پہلی امریکی صدر کی طرف سے حافظ سعید کے معاملے میں اس قطعیت کے ساتھ بات کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...