متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دولہا کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، شادی کی تقریب میں انتظار کرتا رہ گیا اور اہم ترین انسان پہنچا ہی نہ کیونکہ۔۔۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دولہا کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، شادی کی تقریب ...
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دولہا کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، شادی کی تقریب میں انتظار کرتا رہ گیا اور اہم ترین انسان پہنچا ہی نہ کیونکہ۔۔۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستان نوجوان کی شادی تھی کہ اس کے ساتھ ایک ایسے شخص نے دھوکہ کر دیا کہ اس کی شادی کی ساری خوشی غارت ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ میںہونے والی اس شادی میں دولہا نے 3ہزار درہم (تقریباً 86ہزار روپے) کے عوض ایک فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں اور تمام رقم ایڈوانس میں اسے ادا کر دی تھی لیکن شادی کے روز اسے آنا تھا نہ آیا اور دولہا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔

دبئی میں ایک گھنٹے کا مساج 50 لاکھ روپے میں۔۔۔ اس میں ایسی کیا بات ہے؟ جان کر پاکستانی مرد تو مساج کروانے سے ہی ہمیشہ کے لئے توبہ کرلیں گے

رپورٹ کے مطابق اپنے خوشی کے دن کی عکسبندی نہ ہونے پر دل گرفتہ دولہا اس دھوکے باز فوٹوگرافر کے خلاف پولیس کے پاس چلا گیا اور مقدمہ درج کروا دیا۔اس نے درخواست میں بتایا کہ ”شادی کے بعد میں نے فوٹوگرافر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بند تھا۔ جب میں اس کی کام کی جگہ پر گیا تو وہ وہاں سے بھی غائب تھا۔“پولیس نے فوٹوگرافر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...