موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری سفر کے لئے متبادل راستے اختیار کریں: موٹروے پولیس

موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری سفر کے لئے متبادل راستے اختیار ...
موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری سفر کے لئے متبادل راستے اختیار کریں: موٹروے پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور، لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

’’ہم چاہتے ہیں فوج کی بابا جی سے ایک ملاقات ہوجائے اورپھر۔ ۔ ۔‘‘ تحریک لبیک نے پیغام جاری کردیا

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک کھلی ہے، اسی طرح موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک کھلی ہے ۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی یقینی بنا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ مندرہ، ٹیکسلا، گوجرانوالہ کے مقامات پر بند ہے اور شاہدرہ پر جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ سے لاہور میں داخلہ بھی مکمل بند ہے۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پر کال کرکے معلومات حاصل کریں اور دوران سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے بھی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -