یمن میں سیاسی عمل کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں: امریکا

یمن میں سیاسی عمل کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں: امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یمنی تنازعے کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امدادی کارروائیوں کی راہ ہم وار کی جائے۔

روسی نوازباغیوں کاحملہ،5یوکرائنی فوجی ہلاک

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے ریاض حکومت اور سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے صنعا کے ہوائی اڈے اور حدیدہ کی بندرگاہ کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے۔ یمنی تنازعے سے متاثرہ افراد کی مشکلات کے حل کے لیے تمام فریقین سیاسی عمل اور امدادی سرگرمیوں کی حمایت کریں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...