مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ،پولیس اور مشتعل مظاہرین آمنے سامنے ،حالات کشیدہ ہو گئے

مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ،پولیس اور مشتعل مظاہرین ...
مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ،پولیس اور مشتعل مظاہرین آمنے سامنے ،حالات کشیدہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشتعل مظاہرین نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے گھر کا گھیراﺅ کر لیاجہاں پولیس اور مظاہرین کے آمنے سامنے آنے کے بعد حالات انتہائی کشید ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ کے قریب مذہبی جماعتوں کے مشتعل مظاہرین راناثنا اللہ کے گھر پہنچ گئے جہاں پولیس نے مظاہرین کو مزید پیش قدمی سے روکا تو انہوں نے اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا جس سے کئی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ شرو ع ہو گئی اور حالات کشیدہ ہو گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 2ہزار کے قریب ہے جو کہ پولیس پر دھاوا بول رہے ہیں جبکہ اہلکار مشتعل مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے ۔
مزید خبریں :تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی دھرنے میں پہنچے تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں