عراقی صحرا میں فورسزکی دواطراف سے چڑھائی،100دیہات بازیاب کرالیے

عراقی صحرا میں فورسزکی دواطراف سے چڑھائی،100دیہات بازیاب کرالیے
عراقی صحرا میں فورسزکی دواطراف سے چڑھائی،100دیہات بازیاب کرالیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد(این این آئی)عراقی صحرا میں فورسر نے چڑھائی کے آغاز پر ہی تقریباً 100دیہات اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔

روسی نوازباغیوں کاحملہ،5یوکرائنی فوجی ہلاک

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے، عراقی فوج نے صحرائی علاقے پر دو اطراف سے چڑھائی کی ہے۔ چڑھائی کے آغاز پر ہی تقریباً 100 دیہات اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق شام سے فرار ہونے والے جہادی اسی صحرائی علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہ وہ اْس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دی جاتی۔

مزید : بین الاقوامی