نریندر مودی کی مسلمانوں اور ہندوستانی قوم کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

نریندر مودی کی مسلمانوں اور ہندوستانی قوم کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ...
نریندر مودی کی مسلمانوں اور ہندوستانی قوم کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی وزیراعظم نریند رمودی نے بھارتی مسلمانوں اور عوام کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر مل کر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،تازہ توانائی اور امن قائم رہنے کی جدوجہد کرنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ نے ایران کے خلاف اقدامات کئے تو ہم اپنے بلاسٹک میزائیلوں کی رینج بڑھا دیں گے : محمد علی جعفری

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق نریندر مودی نے ’’من کی بات ‘‘ کے 38ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی عوام کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کچھ دن بعد عیدمیلا دالنبی ﷺ کا جشن منایاجاناوالا ہے ،پیغمبر حضرت محمد ﷺ صاحب کی ولادت کا دن ہے،میں اس مقدس دن کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اس سے ہمارے اندر نئی جہد، تازہ توانائی اور امن قائم کرنے کے لئے اتحاد قائم ہو۔بھارتی وزیر اعظم کا  ہندوستانی قوم پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ا س سال کم سے کم پانچ مثبت چیزوں سے چیزوں کے آگے آئیں اور مجھ سے شیئر کریں جس کا سارے ملک میں مثبت پیغام جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی