ملک بھر میں سوشل میڈیا کو کھولنے کا حکم دے دیا:پی ٹی اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں کل سے بند سوشل میڈیا کو کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا کو کھولنے کا کام جاری ہے ، فیس بک ،ٹوئٹراور یوٹیوب کے اکاﺅنٹس صارفین کچھ دیر تک استعمال کرسکیں گے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان میں پیمرا کی جانب سے الیکٹرونک میڈیا پر کل سے لگائی گئی بندش بھی ختم کرتے ہوئے تمام چینلز پہلی والی پوزیشنز پر بحال کر دئیے گئے ہیں ۔
پاکستان میں الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی بحالی کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد عمل میں آیا ہے ۔