بھارت میں ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکے کا آپریشن کیا تو پیٹ سے بڑی مقدار میں ایسی خطرناک چیزیں نکل آئیں کہ سب ہی ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے ،تفصیل جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

بھارت میں ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکے کا آپریشن کیا تو پیٹ سے بڑی مقدار میں ایسی ...

بھوپال(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکثر بچے مٹی کھانے کی گندی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں تاہم بھارت میں ایک ایسا نوجوان سامنے آ یا ہے جس نے 6ماہ کی مدت میں حیران کن طور پر 6ماہ کے دوران ایک کلو سکے ،سوئیاں ،لوہے کی چین،ناخن اور دیگر غیر فطری چیزیں کھا لیں ، ڈاکٹرز نے 3گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد نوجوان کے پیٹ سے یہ تمام چیزیں نکال لیں ہیں جن کا وزن ایک کلو گرام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ سال قبل موت پانے والے والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام

ہندوستانی نجی ٹی وی چینل ’’آج تک ‘‘ کے مطابق ضلع روا کے سرکاری میڈیکل کالج او رہسپتال کے ڈاکٹر ز نے آپریشن کر کے شدید درد میں مبتلا نوجوان کے پیٹ سے ایک کلو گرام پر مشتمل غیر ضروری چیزیں جن میں ناخن، سوئیاں، ٹوٹی ہوئی لوہے کی چین اور کئی درجن سکے نکالے ہیں۔ تین گھنٹو ں کی طویل سرجری کے بعد دیگر چیزوں کے ساتھ ڈاکٹرز نے 790روپے کے سکے بھی پیٹ سے نکالے ہیں۔سرجری کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ سرجری کے دوران نوجوان کے پیٹ سے ہم نے 2رپے، 5روپے اور 10 روپے پر مشتمل263سکوں کے علاوہ ناخن ، لوہے کی ٹوٹی ہوئی چین اور دیگر غیر ضروری چیزیں نکال لیں ہیں جن کا وزن ایک کلو گرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے متاثرہ نوجوان دماغی طور پر کمزور ہے، جب اس کو ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا اس وقت اس کی حالت انتہائی نازک تھی تاہم اب کی صحت میں بہتری دیکھائی دے رہی ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پیٹ سے نکالی گئی یہ تمام چیزیں 6ماہ پرانی ہیں اور اس نوجوان یہ ایک کلو وزنی چیزیں 6ماہ کے دوران کھائی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...