وزیر خوراک بلال یاسین کی رہائش گاہ پر مشتعل افراد کا پتھراﺅ

وزیر خوراک بلال یاسین کی رہائش گاہ پر مشتعل افراد کا پتھراﺅ
وزیر خوراک بلال یاسین کی رہائش گاہ پر مشتعل افراد کا پتھراﺅ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی رہائش گاہ پر مشتعل افراد کے پتھراﺅسے گھر کے شیشے ،کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔

مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ،پولیس اور مشتعل مظاہرین آمنے سامنے ،حالات کشیدہ ہو گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خوراک بلال یاسین کی رہائش گاہ موہنی روڈ پرمشتعل افراد کے پتھراﺅ کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

صوبائی وزیر خوراک کی رہائش گاہ پر حملے کے وقت بلال یاسین اور ان کے اہل خانہ گھر پرموجود نہیں تھے۔

حملہ کرنے والے کون لوگ تھے ابھی تک اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا،پویس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سےملنے والے شواہد کے جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی کسی حتمی فیصلے پرپہنچ جائیں گے۔

مزید : لاہور