پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کے طور پرمتعارف کرایاگیا،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کا امیج خراب ہوا:مولانافضل الرحمان

پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کے طور پرمتعارف کرایاگیا،حکمرانوں کی غلط ...

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کے طور پرمتعارف کرایاگیا اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کا امیج خراب ہواہے۔ بھارت کوسی پیک پر اعتراض ہے ،امریکاچین کی اقتصادی قوت کو سبوتاژ کرنا چاہتاہے۔

سعودی عرب امریکہ سے 700 ارب روپے کی کیا چیز خریدے گا؟ ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہناتھاکہ کسی ملک کوغیرمستحکم کرنے سے پہلے سیاسی بحران پیداکیاجاتاہے اورپاکستان کوغیرمستحکم کیے جانے کا خطرہ ہے اور پاکستان کا وجود ختم کرنے کیلئے عالمی قوتیں متحرک ہیں جبکہ پاناما نے پاکستان کی پوری سیاست کویرغمال بنادیا۔یہی نہیں اسلامی دنیا پر جنگ کے بادل برس رہے ہیں او ر اسلامی ممالک کو غیرمستحکم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جے یوآئی (ف)سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے اور پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے جے یوآئی نے قربانیاں دیں،ہم اپنی معیشت کو گروی نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ہم مغرب پرمزید انحصار کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان کو مضبوط اورپرامن ملک بناناچاہتے ہیں اور مقصد کیلئے تمام دینی قوتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید : لاڑکانہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...