ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ،آسٹریلیاجیت سے 56رنز کی دوری پر

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ،آسٹریلیاجیت سے 56رنز کی دوری پر

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لیے ہیں،میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں جیت اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لیے صرف 56 رنز درکار ہیں،کریز پر بین کرافٹ 51 اور ڈیوڈ وارنر 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 195 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور آسٹریلیا کو جتینے کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز2وکٹوں کے نقصان پر33رنز سے دوبارہ کیا تو ان کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان جوئی روٹ نے 51، بیر سٹو نے 42 اور معین علی نے 41 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے 3,3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور شان مارش نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...