جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے: چانسلر میرکل

جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے: چانسلر میرکل
جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے: چانسلر میرکل

  

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے۔

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ،آسٹریلیاجیت سے 56رنز کی دوری پر

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی شمالی ریاست میکلنبرگ فورپومیرن کے شہرکوئلنگزبورن میں تقریر کرتے ہوئے فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی اٹھنے والی آوازوں کو چانسلر انگیلا میرکل نے مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اگر پہلے الیکشن کے نتائج سے حکومت تشکیل نہیں دی گئی تو کس حوالے سے دوبارہ عوام کو کہا جائے گا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ووٹ ڈالیں۔ میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن سیاستدان اتنے زیرک ہیں کہ وہ انتخابی نتائج سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی