اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی تھیٹر فنکار گرفتار

اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی تھیٹر فنکار گرفتار

بیرو ت (آن لائن)لبنانی پولیس نے تھیٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔

دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لیے لیڈیز پولیس متعارف

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نے عتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں نے عیتانی کے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں ان کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔ اس میں لبنان میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ2 ہفتوں کے دوران لبنان میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی صہیونی خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کی تھیں۔لبنانی فنکار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عیتانی اور ان کی اہلیہ کو بیروت میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...