فیض آباد دھرنے میں جاں بحق راجہ زیبی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

فیض آباد دھرنے میں جاں بحق راجہ زیبی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیض آباد دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے راجہ زوہیب عرف راجہ زیبی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جاں بحق کارکن کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔

الیکشن اصلاحات بل کی تیاری میں حصہ لینے والے تمام کرداروں کے گھروں پر حملے کا خدشہ ہے: شیخ رشید

جماعت اسلامی راولپنڈی کے مطابق فیض آباد میں پولیس آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والا راجہ زوہیب جے آئی یوتھ کا کارکن تھا ، راجہ زوہیب یوسی43ڈھوک کھبہ راولپنڈی کا نائب صدر تھا جو کہ فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران جاں بحق ہوا ۔ فیض آباد میں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن راجہ زوہیب زاہد کی نماز جنازہ ڈھوک کھبہ میں ادا کردی گئی ہے، نماز جناز ہ میں جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی قائدین ، تاجر رہنماﺅں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...