وزیر قانون کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: زاہد حامد

وزیر قانون کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو ...
وزیر قانون کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: زاہد حامد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حالات میرے مستعفی ہونے سے بہتر ہوتے ہیں تو تیار ہوں۔

وزیراعلی پنجاب کی وفاقی وزیر قانون سے طویل ملاقات، 24گھنٹے میں 2وفاقی وزراکے مستعفیٰ ہونے کا امکان:نجی ٹی وی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔زاہد حامد نے وزیراعظم سے رابطہ کر کے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی اور کہا کہ حالات میرے استعفے سے معمول پر آتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے پر تیار ہوں۔ اس سے قبل وزیر قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماﺅں نے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی جبکہ نجی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے زاہد حامد کو استعفیٰ دینے کے لئے راضی کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں