ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری ،سری لنکاکے خلاف610رنز کا پہاڑ کھڑاکر دیا

ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری ،سری لنکاکے خلاف610رنز کا پہاڑ کھڑاکر دیا
ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری ،سری لنکاکے خلاف610رنز کا پہاڑ کھڑاکر دیا

  

ناگ پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور سری لنکاکے درمیان تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پربھارت نے سری لنکاکے خلاف6وکٹوں کے نقصان پر 610رنز کا پہاڑ کھڑا کر تے ہوئے اپنی ٹیم ڈکلئیر کر دی،ان کی اننگ میں کپتان ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری کے علاوہ 3بلے بازوں کی انفرادی سنچریز بھی شامل ہیں ۔

ناگ پور میں کھیلے جانے بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا آغازبھارت نے 2وکٹوں کے نقصان پر312سے دوبارہ شروع کی تو بھارت کے بلے بازوں نے گزشتہ روز کی کارکردگی دہراتے ہوئے سری لنکن باﺅلرز کو بے بس کردیا۔

ویرات کوہلی نے 213رنز کی شاندار اننگ کھیلی،روہت شرما نے ناقابل شکست 102رنز بنائے۔

بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر610رنز بنانے کے بعد اپنی ٹیم ڈیکلیر کی۔

سری لنکاکی جانب سے دلروان پیریرا نے تین وکٹیں حاصل کی ۔

سری لنکانے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو بغیر کوئی رنز بنائے ہی سدیرا سماراوک راما پولین لوٹ گئے ،دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21رنز بنائے ،اسے اب بھی 384رنز کاخسارہ ہے ۔

مزید : کھیل