راناثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ ،لیگی رہنماﺅں نے شہباز شریف پر دباﺅ بڑھا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ لینے کے لیے دباﺅ بڑھا دیا ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لیگی رہنماوںکی جانب سے شہباز شریف پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ لیا جائے ۔فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے شہباز شریف کو دھمکی دی ہے کہ اگر ختم نبوت دھرنے کا پرامن حل تلاش نہ کیا گیا تو مستعفی ہو جاﺅں گا ۔رپورٹس کے مطابق لیگی رہنماﺅں کے دباﺅ پر رانا ثنا اللہ سے اگلے 48گھنٹوں میں استعفیٰ لیا جا سکتا ہے ۔
مزید خبریں :”کل شام جب حکومت نے یہ کام کیا تو آرمی چیف غیر ملکی د ورہ ملتوی کر کے فوری وطن واپس پہنچ گئے “حامد میر نے دھرنے کے بعد پیدان ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی