وزیر داخلہ کا خورشید شاہ کو فون،مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے میں مدد طلب

وزیر داخلہ کا خورشید شاہ کو فون،مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے میں مدد طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن کے حوالے سے ان کو اعتماد میں لیتے ہوئے فیض آباد میں دھرنے کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مدد طلب کی ہے۔

وفاقی وزیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ،وزیراعظم نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا:نجی ٹی وی

وزیر داخلہ احسن اقبال کے فون کے حوالے سے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے،احسن اقبال نے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مددمانگی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا۔

اس موقع پروزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظرہمیں ایک موقف اپنانا چاہیے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...