موٹر وے پر پھنسے مسافروں کو ایف ڈبلیو او کی جانب سے کھانا اور سیکورٹی فراہم کی گئی

موٹر وے پر پھنسے مسافروں کو ایف ڈبلیو او کی جانب سے کھانا اور سیکورٹی فراہم ...
موٹر وے پر پھنسے مسافروں کو ایف ڈبلیو او کی جانب سے کھانا اور سیکورٹی فراہم کی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے مسافروں کی مد د کے لئے پاک فوج کا ادارہ ایف ڈبلیو او میدان میں آگیا، ادارے کی جانب سے مسافروں کو اشیائے خوردو نوش اور سیکورٹی فراہم کی گئی۔

فیض آباد دھرنا مظاہرین پر تشدد ، جھنگ سے مسلم لیگ(ن) کے10ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفوں کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر احتجاج کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لئے ایف ڈبلیو نے شاندار اقدام اٹھا لئے۔ ایف ڈبلیو او نے موٹروے پر موجود اپنے دفاتر ، ریسٹ ایریااور ہال مسافروں کے لئے کھول دئیے جبکہ مسافروں کو اشیائے خوردو نوش اور سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔ایف ڈبلیو او کے مطابق موٹروے پر پھنسے ہوئے مسافروں میں 500سے زائد بچے بھی شامل ہیں ۔ مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ادارہ اپنے وسائل کے اندر مسافروں کی بھرپور مدد جا ری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : قومی