پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں :شہباز شریف

پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات اپنا ...
 پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں :شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور ملک کی خاطر ہمیں یکجان دو قالب ہو کر کام کرنا ہو گا ،باہمی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہے ،ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو مل کر چلنا اور قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلی پنجاب کی وفاقی وزیر قانون سے طویل ملاقات، 24گھنٹے میں 2وفاقی وزراکے مستعفیٰ ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج قوم کو اسی جذبے اور اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ حصول پاکستان کی تحریک کے دوران کیا گیا تھا ،وقت کا تقاضا ہے کہ اتفاق واتحاد اور یگانگت کے جذبات کو فروغ دیا جائے اور ملک میں اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات کو اپنا مثبت اور موثر  کردار ادا کرنا ہو گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو پاکستان کے لئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب  ہیں اور اسی سے ہماری پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی کی ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے کیونکہ ان سنہری اصولوں کو اپنائے بغیر کوئی بھی ملک یا قوم ترقی نہیں کر سکتی ،یہ وقت ایک ہونے کا ہے ،ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ،پاکستان ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ 

مزید : قومی