عدالت نے حکم دیا کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے:مریم اورنگزیب

عدالت نے حکم دیا کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے:مریم ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالت نے حکم کیا کہ دھرنا ختم کرانے حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا ،عدالت کا حکم تھا کہ غیر مسلح آپریشن کیا جائے،دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپریشن روکنا پڑا،اس حوالے سے حکومت اپنے نقطہ نظر سے عدالت کو کل آگاہ کرے گی۔

پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں :شہباز شریف

وزیر مملکت اورنگزیب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وفاقی وزرا زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے ا ستعفٰی نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرکے اسلام آباد روالپنڈی کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں،معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس کے ساتھ دیگر ناموں کو منسلک کرنا غیرذمہ درانہ ہے اس حوالے سب کو اجتناب کرنا چاہئے،حکومت اس مسئلےکو  افہام تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...