”یہ وہ ہی شخص ہے جو ۔۔۔“چودھری نثار نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف بڑا بیان دے دیا ،نواز شریف کو آج کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

”یہ وہ ہی شخص ہے جو ۔۔۔“چودھری نثار نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف بڑا ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار اپنی ہی جماعت کے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر ہلاکت تو دور کی بات کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ،احسن اقبال اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے ایسے بے سروپا بیانات دینے سے گریز کریں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ وہ ہی شخص تھا جو کہتا تھا کہ 3گھنٹے میں علاقہ کلیئر دوں گالیکن اب آپریشن کے بعد سارا بوجھ عدلیہ پر ڈال رہے ہیں ۔چودھری نثار نے کہا کہ وزیر داخلہ بہانوں کے بجائے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے کیوں نہیں ہوتے ۔واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ چودھری نثار کے گھر کے باہر مظاہرین نے دھاوا بولا تو وہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

مزید خبریں :”کل شام جب حکومت نے یہ کام کیا تو آرمی چیف غیر ملکی د ورہ ملتوی کر کے فوری وطن واپس پہنچ گئے “حامد میر نے دھرنے کے بعد پیدان ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...