ڈی ایٹ ممالک کے سول ایوی ایشن فورم کا گیارہواں2 روزہ اجلاس27نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

ڈی ایٹ ممالک کے سول ایوی ایشن فورم کا گیارہواں2 روزہ اجلاس27نومبر کو اسلام ...
ڈی ایٹ ممالک کے سول ایوی ایشن فورم کا گیارہواں2 روزہ اجلاس27نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹھ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی ترقی ڈی ایٹ کے سول ایوی ایشن فورم کا گیارہواں دو روزہ اجلاس27نومبر کو اسلام آبادمیں شروع ہو رہا ہے، اجلاس میں بنگلہ دیش ،،مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی سمیت ڈی ایٹ ممالک کے سول ایوی ایشن کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں :شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق ڈی ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہوں کی دو روزہ کانفرنس کل 27نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، کانفرنس میں ڈی ایٹ ممالک کو درپیش شہری ہوا بازی کے مسائل اور اس شعبہ میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیلئے مختلف اجلاس ہوں گے۔ڈی ایٹ ممالک کو اس کانفرنس میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے، مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس میں شرکاءشہری ہوابازی کی اہمیت اس صنعت کی صورتحال، تحفظ سے متعلق ٹاسک فورس، ڈرون سیفٹی اور قواعد و ضوابط پر بھی غور کریں گے۔وزارت ہوا بازی کے مطابق پاکستان کے شہری ہوابازی کے ادارے نے کانفرنس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اس کانفرنس میں بنگلہ دیش ،مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی سمیت ڈی ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہان شرکت کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں