بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے:سید علی گیلانی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر ...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے:سید علی گیلانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یمن ، ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 مبینہ ارکان ہلاک

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ایک بیان میں بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور نزاکت کو نظرانداز کر کے مقبوضہ علاقے میں بپا حالات کو محض امن و امان کا مسئلہ قر ار دیگر ایک سنگین غلطی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتھراؤ کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کیلئے عام معافی کا نام نہاد اعلان محض ایک دکھاوا ہے ۔ 2008سے لیکر 2016کی احتجاجی تحریکوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو جعلی مقامات میں دھر لیا گیا، جن کی رہائی کے عوض بھارتی پولیس خطیر رقوم بٹورتی رہی اور اس طرح سے نوجوانوں کی گرفتاری کو آمدنی کا ایک ذریعہ بنایا گیاجبکہ اس وقت بھی حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں کشمیری تھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراز میں بند ہیں جنہیں عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا جا رہا اور ان پر بار بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جاتا ہے۔

مزید : قومی