پاکستانی بلے بازوں شان مسعود اور عابد علی کی انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچریاں
دبئی۔25 نومبر(اے پی پی) پاکستانی بلے بازوں شان مسعود اور عابد علی نے انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچریاں داغ دیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلے گئے۔
میچ میں شان مسعود اور عابد علی نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور سنچریاں سکور کیں۔ شان مسعود 161 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ عابد علی 140 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔