ویمنزورلڈٹی20کی ڈریم ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان شامل
لاہور( سپورٹس رپورٹر )ویمنز ورلڈٹی ٹونٹی کی ڈریم ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان کو بھی شامل کر لیا گیا۔منتخب کی گئی کھلاڑیوں میں الیسا ہیلی(آسٹریلیا)، سمرتی مندانا(بھارت)، ایمی جونز(انگلینڈ)،ہرمن پریت کور(بھارت)،ڈینڈرا ڈوٹن(ویسٹ انڈیز)،جویریہ خان(پاکستان)، ایلسی پیری(آسٹریلیا)، لی کیسپرک(نیوزی لینڈ)،آنیا شربسول(انگلینڈ)،کرسٹی گورڈن(انگلینڈ)اور پونم یادیو(بھارت)شامل ہیں۔بنگلہ دیشی جہاں آرا ء عالم کو 12ویں کھلاڑی کے طور پرشامل کیاگیا ہے۔بھارتی کھلاڑی ہرمن پریت کورٹیم کی قیادت کریں گی۔