بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  



  سڈنی (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کوہلی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کرونل پانڈیا نے 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، پانڈیا میچ اور دھون سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے، ڈی آرسی شارٹ 33، فنچ 28، ایلکس کیری 27، گلین میکسویل 13 اور میکڈرموٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مارکس سٹوئنس 25 اور نیتھن کولٹر نیل 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کرونل پانڈیا نے 4 اور کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، روہت شرما اور شیکھر دھون نے 67 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، دھون 41 اور شرما 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لوکیش راہول 14 اور ریشبھ پانٹ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، کپتان ویرات کوہلی نے دنیش کارتھک کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ میں 60 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، کوہلی 61 اور کارتھک 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اینڈریو ٹائی، میکسویل، زمپا اور سٹارک نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...