گلوکارہ مومنہ مستحسن تنقید کے بعدایک بار پھر کو کو کورینہ کے ساتھ

گلوکارہ مومنہ مستحسن تنقید کے بعدایک بار پھر کو کو کورینہ کے ساتھ
 گلوکارہ مومنہ مستحسن تنقید کے بعدایک بار پھر کو کو کورینہ کے ساتھ

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک ماہ تنقید کے بعد ایک بار پھر کو کو کورینہ گانا گا کر اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی جسے سامعین و ناظرین نے پسند بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق کوک سٹوڈیو کے گیارہویں سیزن میں پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے مشہور پاکستانی گانے ’کو کو کورینا‘ کو نئے انداز سے پیش کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔کوک سٹوڈیو کے سیزن 11 میں یہ گانا گلوکارہ مومنہ مستحسن اور احد رضا نے گایا جسے شائقین نے بالکل بھی پسند نہیں کیا۔’کو کو کورینا‘ ریلیز ہونے کے بعد نہ صرف کوک سٹوڈیو کے منتظمین بلکہ دونوں گلوکاروں کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا حتیٰ کہ وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے بھی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...