گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں،رابی پیرزادہ

گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں،رابی پیرزادہ
 گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں،رابی پیرزادہ

  



لاہور( فلم رپورٹر) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ،نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا کستانی میوزک کی ترویج کے لئے نہایت خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کو سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور کبھی بھی سیکھنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ سفارشی لوگوں کی اس شعبے میں کوئی جگہ نہیں۔

جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کرے گا صرف وہی جلد عزت اور مقام حاصل کرسکے گا ۔

مزید : کلچر


loading...