سرمد سلطان کھوسٹ کی تلاش ختم پنجابی فلم کیلئے ایمن سلطان فائنل

سرمد سلطان کھوسٹ کی تلاش ختم پنجابی فلم کیلئے ایمن سلطان فائنل
 سرمد سلطان کھوسٹ کی تلاش ختم پنجابی فلم کیلئے ایمن سلطان فائنل

  



لاہور(فلم رپورٹر)سرمد سلطان کھوسٹ نے کچھ عرصہ قبل دوفلمیں بنانے کا اعلان کیا تھاجن میں ایک فلم پنجابی جبکہ دوسری اردومیں بنائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجابی فلم کی ہیروئین فائنل کرلی گئی ہے جن کا نام ایمن سلطان ہے جو کافی عرصے سے ماڈلنگ کررہی ہیں البتہ ان کے لئے اداکاری کا یہ پہلا تجربہ ہے۔اس طرح ان کی تلاش ختم ہوگئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم میں سینئر اداکارہ سمعیہ ممتاز بھی اہم کردار کررہی جبکہ دیگرفنکاروں میں عرفان کھوسٹ،علی قریشی اور عارف حسن بھی شامل ہیں۔فلم کی شوٹنگ لاہور میں شروع ہوگئی ہے جسے ’کھوسٹ فلمز‘ کے بینرتلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔اس فلم کا سکرین پلے نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...