ہمایوں سعیدکی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس ہوتم‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

ہمایوں سعیدکی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس ہوتم‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز
 ہمایوں سعیدکی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس ہوتم‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل’میرے پاس ہوتم‘ کی ریکارڈنگ کا آغازکردیا ہے جس میں ان کے مقابل عائزہ خان لیڈ رول کررہی ہیں۔سیریل کے رائٹرخلیل الرحمن قمراور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں جو اس سے پہلے ہمایوں سعید کے ساتھ سپرہٹ فلموں کے علاوہ سیریلز بھی بناچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ یہ لوسٹوری ہے لیکن اس میں گلیمر بالکل نہیں ہے۔ اس بارے میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے’میرے پاس ہو تم‘ہردل کی کہانی ہے جسے منفرداندازسے سکرین پر پیش کیا جارہا ہے۔ہمایوں سعید نے پہلے دن کی ریکارڈنگ کے بعد اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔

مزید : کلچر