موزمبیق میں مشتبہ طور پر اسلامک اسٹیٹ کا حملہ، کم از کم 12 افراد ہلاک

موزمبیق میں مشتبہ طور پر اسلامک اسٹیٹ کا حملہ، کم از کم 12 افراد ہلاک

  



موزمبیق(اے این این)موزمبیق کے شمال میں اسلامک اسٹیٹ کے ایک مبینہ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ موزمبیق کی پولیس کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کے روز نانگانے ضلع میں اس وقت پیش آیا، جب وہاں سکیورٹی کے اہلکار موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہزاروں افراد نے سرحد عبور کر کے تنزانیہ میں پناہ لی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...