پاور پلانٹس کو سبسڈی دی تاکہ سندھی عوام کو سستی بجلی مل سکے :مرتضیٰ وہاب

پاور پلانٹس کو سبسڈی دی تاکہ سندھی عوام کو سستی بجلی مل سکے :مرتضیٰ وہاب
پاور پلانٹس کو سبسڈی دی تاکہ سندھی عوام کو سستی بجلی مل سکے :مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن)صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے وعدے جھوٹ پر مبنی تھے ،پاور پلانٹس کواس لئے سبسڈی دی کہ سند ھ کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرسکیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے قوم سے بہت سے جھوٹے وعدے کئے تھے کہ ہم آئیں گے تو یہ کردیں گے، وہ کردیں گے لیکن وہ سب وعدے جھوٹ پر مبنی تھے ، اگر سوچ سمجھ کر اور لوگو ں سے صلاح مشورے سے یہ وعدے کئے ہوتے تو اتنے یوٹرن نہ لینے پڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے مجبوری کے عالم میں عمران خان کوحکومت نہیں دی بلکہ وہ خود حکومت لینا چاہتے تھے ، اب ان کے حکومت میں آنے سے عوام کوکیا ریلیف ملاہے؟ اور کیا وہ دوسو ارب ڈالر واپس آگئے ہیں؟ جن کو لانے کے عمران خان وعدے کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے اپنے ٹارگٹس کوپورا کیا ہے ۔پاور پلانٹس کو سبسڈی اس لئے دی گئی تاکہ وہ عوام کو سستے داموں بجلی فراہم کرسکیں اور اس کا فائدہ سندھ کے عوا م کوہوا جن کو وفاقی حکومت سستی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

مزید :

قومی -