انقرہ میں آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ

انقرہ میں آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے این این)ترک دارالحکومت انقرہ میں اتوار کے روز آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس سفارت خانے کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جائے واقعہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔ ایک نجی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیان شب پیش آیا اور پولیس اس میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگانے کی تگ و دو میں ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -