2030تک سعودی عرب کو سینما گھروں سے سالانہ 5ارب ریال کی آمدنی ہو گی

2030تک سعودی عرب کو سینما گھروں سے سالانہ 5ارب ریال کی آمدنی ہو گی

  



جدہ (آئی این پی ) 2030تک سعودی عرب کو سینما گھروں سے سالانہ 5ارب ریال کی آمدنی ہونے لگے گی۔ بی ڈبلیو سی ریسرچ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 12برسوں کے دوران مملکت بھر میں سینما گھروں کی تعداد 300سے 370تک پہنچ جائیگی۔ جائزے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سینما گھر مختلف قسم کی 2600فلمیں شائقین کو دکھائیں گے اور سعودی عرب کو سینما گھروں سے سالانہ 5ارب ریال کی آمدنی ہونے لگے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...