بی جے بی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے رام مندر کا معاملہ اٹھارہی ہے ، مایاوتی

بی جے بی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے رام مندر کا معاملہ اٹھارہی ہے ، مایاوتی

  



لکھنو(آئی این پی ) بھارت کی بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں،اس سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے رام مندرتعمیرکرنے کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے5سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن اس نے 50 فیصد بھی وعدے پورے نہیں کئے اس لئے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتیں رام مندر کا معاملہ اٹھا رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی 2014 میں کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے میں ناکام رہے ۔ مودی یہ جانتے ہیں اور انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ اقتدار میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مایاوتی نے کہا کہ شیو سینا اور وشوہندوپریشد کے ذریعہ اجودھیا میں منعقد کیا جانیوالا پروگرام سازش کا حصہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...