جکارتہ ،بحری جہاز حادثے کے لاپتہ عملے کی تلاش جاری
جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیاء کے جزیرے بالالی کے قریب سامان بردار بحری جہاز کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے عملے کے 7ارکان کی تلاش جاری ہے۔کے ایم ملٹی پرائما سامان بردار بحری جہاز خلیج بالالی میں ڈوب گیا تھا جس پر عملے کے14افراد سوار تھے جن میں سے7ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 200ناٹیکل میل کے اندر لاپتہ عملے کی تلاش جاری ہے۔